انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ; پاکستان چین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہو گا۔

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: چین کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان کی جانب سے شہباز حسن اور حنظلہ علی نے گول اسکور کیا۔
کھیل کے دوران ہاف ٹائم تک پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔
بیجنگ: چینی کے میں ہونے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان چین کو2-0 شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
آخری پول میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا، اب سیمی فائنل میں گیارہ جولائی کو ملائیشیا کا سامنا ہوگا۔
چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان کا آخری پول میچ میں میزبان چین کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
پاکستان کے حسن شہباز نے گیارہویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی، پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں حنظلہ نے دوسرا گول کرکے پوزیشن کومزید مستحکم کیا۔
پاکستانی ٹیم نے چار میچ کھیل کر بنا کوئی ہارے اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اب سیمی فائنل میں پاکستان ملائیشیا سے کھیلے گا، جاپان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔



