دیگر سپورٹس

جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2025 اختتام پزیر ہوگئی

چئیرمین پی او ایف بورڈ 30ویں جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2025 اختتام پزیر ہوگئی ۔

بوائز انڈر 19 کے فائنل میں احمد ساجد نے سندھ کے محمد عباس کو 11-06، 11-03 اور 11-09 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ چیمپئن شپ پی او ایف اسپورٹس کمپلیکس، واہ کینٹ میں منعقد ہوئی جہاں فائنلز مقابلوں کے بعد شاندار اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل محمد کاشف آزاد، ہلال امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل کمرشل پی او ایف تھے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیموں کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پی او ایف، آرمی، واپڈا اور ون ہب پرو کی ٹیمیں شامل تھیں۔

پاکستان آرڈننس فیکٹریز نے 11 سے 14 جولائی 2025 تک اس ایونٹ کی میزبانی کی، جو کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔

چیمپئن شپ نہ صرف ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ پی او ایف کے وسیع تر مشن کو بھی اجاگر کیا جس میں نوجوانوں کی ترقی اور ملک میں صحت مند اور متحرک اسپورٹس کلچر کو فروغ دینا شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!