ہاکی

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا

سفیان خان کے دو، ابوبکر کا ایک گول قومی ٹیم کا کھیل پر مکمل کنٹرول، کوریا کا واحد گول بھی پینلٹی کارنر پر

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا

سفیان خان کے دو، ابوبکر کا ایک گول قومی ٹیم کا کھیل پر مکمل کنٹرول،

کوریا کا واحد گول بھی پینلٹی کارنر پر

اسلام آباد (عمران ستی):

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا

قومی ٹیم نے میچ کے آغاز سے اختتام تک کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور جنوبی کوریا کو زیادہ تر اپنے ہی نصف میدان میں کھیلنے پر مجبور کیے رکھا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے منظم حملوں، عمدہ پاسنگ اور جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے دو شاندار گول اسکور کیے جبکہ ابوبکر نے ایک گول کرکے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم نے اپنے تین گولوں میں ایک فیلڈ گول اور دو پینلٹی کارنرز پر گول اسکور کیے، جو ٹیم کی بہترین منصوبہ بندی اور پینلٹی کارنرز پر مہارت کا ثبوت تھے۔

جنوبی کوریا کی ٹیم پورے میچ میں پاکستانی دباؤ کا سامنا کرتی رہی اور کھل کر کھیل پیش نہ کر سکی۔ کوریا کا واحد گول بھی پینلٹی کارنر پر آیا، جبکہ اوپن پلے میں پاکستانی دفاع نے حریف کو کوئی واضح موقع فراہم نہیں کیا۔

چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست، تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 7 اگست 2026 کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!