سکواش

نویں جہانگیر خان پی ایس اے چیلنجرز اسکواش سیریز کا آغاز

ملک بھر سے معروف کھلاڑی حصہ لیں گے

نویں جہانگیر خان پی ایس اے چیلنجرز اسکواش سیریز کا آغاز

ملک بھر سے معروف کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

انعامی رقم تین ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، جہانگیر خان جہانگیر خان

کراچی: (سپورٹس  لنک رپورٹ) پی ایس اے کے نویں ایڈیشن کے لیے شہر قائد میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ مقابلے جہانگیر خان اسپورٹس کلب کشمیر روڈ میں بائیس سے چھبیس جولائی تک کھیلے جائیں گے ۔

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے منظور کردہ ایونٹ میں ملک سے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ جس کی انعامی رقم تین ہزار ڈالر رکھی گئی ہے ۔ بتیس کے ڈراز میں ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں کو پہلے راونڈ میں بائی ملے گی ۔

ٹورنامنٹ کے نمایاں کھلاڑیوں میں سوئی ناردرن گیس کے طیب اسلم، پاکستان ائر فورس کے محمد عماد، پاکستان آرمی کے صدام الحق اور خیبر پختون خوا کے قاسم نورانی شامل ہیں ۔

ٹورنامنٹ آرگنانئزنگ کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پی ایس اے دو ہزار تئیس میں سیٹلائٹ ایونٹ کے طور پر شروع کیا گیا، جہانگیر خان سیریز کی بنیاد ایک واضح مشن کے ساتھ رکھی گئی تھی ۔

تاکہ پاکستان میں ابھرتے ہوئے اور نچلے درجے کے کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے اور عالمی اسکواش سرکٹ پر نمائش حاصل کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں۔

جہانگیر خان نے مزید بتایا کہ ان کا مقصد ہمیشہ مقامی ٹیلنٹ کو ابھارنا اور انہیں مقابلہ کرنے اور ترقی کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا رہا ہے۔ سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر عاطف وصی اور احمر عباس کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ جہانگیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم ہوں گے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!