کرکٹ

جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کے 196 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف 16.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کرلیا۔

میچ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم ہاشم آملہ 18 رنز بناکر سعید اجمل کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مخالف ٹیم کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب کامران اکمل 2 رنز بنانے کے بعد جنوبی افریقہ کے باولر ولجون کے بال پر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ محمد حفیط کی گری جو 17 رنز بناکر پارنیل کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شرجیل خان 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 20 اور آصف علی 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور وہ بھارت کی جانب سے سیمی فائنل سے سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور وہ بھارت کی جانب سے سیمی فائنل سے سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی۔

پاکستان کی ٹیم : شرجیل خان، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ (کپتان)، آصف علی، شعیب ملک، عماد وسیم، عمر امین، عامر یامین، سہیل تنویر، رومان رئیس، سعید اجمل

جنوبی افریقہ کی ٹیم : ہاشم آملہ، جے جے سموٹس، مورنے وین ویک (وکٹ کیپر)، سارل ایروئی، ژاں پال ڈومنی، وین پارنیل، ہارڈس ولجون، جیکس روڈولف، ایرون فینگیسو، عمران طاہر، ڈوان اولیویئر، اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان)

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو ہر سال انگلینڈ میں منعقد ہوتا ہے اور اسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کی منظوری حاصل ہے۔

یہ ٹورنامنٹ ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن کا تعلق کرکٹ کی بڑی ٹیموں جیسے انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے ہوتا ہے۔

2024 میں آغاز لینے والا یہ ایونٹ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر چکا ہے، جہاں شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کیون پیٹرسن، بریٹ لی، اوئن مورگن اور کرس گیل جیسے مایہ ناز سابق کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!