ہاکی

انڈیا کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی نے جشن آزادی پاکستان کا لطف دوبالا کردیا ; علی حیدر گیلانی

انڈیا کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی نے جشن آزادی پاکستان کا لطف دوبالا کردیا ; علی حیدر گیلانی

پاکستان کی افواج نے جس طرح انڈیا کو معرکہ حق میں گھٹنوں پر جھک کے معافی مانگنے پر مجبور کردیا اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ک ہماری افواج پاکستان اپنے ملک کی حفاظت اور دفاع کے لیے تیار ہے اور کسی بھی ملک کی میلی آنکھ سے پاکستان کو دیکھنے پر اس آنکھ کو نکال سکتی ہے.

ان خیالات کا اظہار سید علی حیدر گیلانی ایم پی اے نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان کی سربراہی میں معرکہ حق و جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں دی آرٹ آف ملتان آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل ملتان منعقد ہونے والے ون نائٹ سیون سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس میں جنوبی پنجاب کے بارہ ہاکی کلب نے شرکت کی ان میچز میں میزبانی کے فرائض عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے سرانجام دیے

جبکہ عطالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا اقبال سراج ایم پی اےملک یونس ایس ڈی او میپکو محمد شہباز چوہدری حامد سی پی او ملتان صادق ڈوگر برگیڈیر مسرور ملک عمر بھٹہ سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم محمد افضل شیخ جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی پنجاب سمیع الرحمان خان جامی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون

محمد رضوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی آے راناخالد اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی پنجاب فاروق لطیف ٹی ایس اوملتان صدر نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان سٹی چوہدری محمد صدیق محمد جمیل کامران گلزار پاشا فرغ بیگ ہیڈ مارکیٹنگ ہیرو ڈیٹرجنٹ سہیل اختر خان اور کاروباری شخصیت طارق سنجرانی نے بطور مہمان خاص شرکت کی

اور پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر کھلاڑیوں کو آزادی کی قدر و قیمت کے بارے میں اور انڈیاکے خلاف معرکہ حق کی کامیابی کے متعلق بتایا ایونٹ کے سیمی فائنلز میں وہاڑی ہاکی کلب وہاڑی نے النصیر ہاکی کلب اقبال نگر کو

جبکہ ینگ فائڑز ہاکی کلب بہاولپور نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی کلب کو شکست دی فائنل مقابلہ میں وہاڑی ہاکی کلب وہاڑی نے ینگ فائڑز بوائز ہاکی کلب کو ایک صفر سے شکست دی اور چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا

ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈائریکٹر ایونٹ سفیر حسین نقوی چوہدری اشفاق احمد سینئر ممبر ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی سیکرٹری ٹورنامنٹ خرم علی نقوی مجاہدمرزا عمیر اکرم محمد تنویر محمد شفیق ریاض خان خاکوانی علی ریاض خاکوانی ناصر عباس سمیع علی آصف محمود عبدالمنان سید خاور عباس سید ذوالقرنین اور منیر شامل تھے آخر میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیء گئے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!