ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

اسلام آباد ; قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز، پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا۔۔۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کو طلب کر لیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی تنازعات اور قومی ہاکی پلیئرز کو ڈیلی الاونسرز کی عدم ادا ئیگیوں کے معاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس25 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین ثناءﷲ خان مستی خیل کی زیر صدارت ہوگا ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کو کمیٹی اجلاس میں طلب کیا ہے جن سے پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر بھی بریفنگ لی جائے گی۔

قا ئمہ کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کو بھی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور مالی تنازعات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!