ہاکی

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئی

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف آخری پریکٹس میچ میں شکست کے بعد ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئی۔ قومی ٹیم ایشین گیمز میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی

جہاں اس کی نظریں نہ صرف بہتر کارکردگی بلکہ 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں براہِ راست کوالیفائی کرنے پر بھی مرکوز ہیں

ذرائع کے مطابق ایشین گیمز کے دوران ہرمن کروئس پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ اسسٹنٹ کوچز عدنان ذاکر اور باب ویلدوف نے جنوبی کوریا میں قومی ٹیم کو جوائن نہیں کیا تھا

دونوں کوچز جاپان میں ایشین گیمز کے دوران ٹیم کے ساتھ ہوں گے ایشین گیمز پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ایونٹ ہے کیونکہ گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم 2028 لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرے گی۔

پاکستان اگر ایشین گیمز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اسے اولمپکس میں رسائی کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مرحلہ عبور کرنا ہوگا پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پول بی میں شامل ہے جہاں قومی ٹیم تھائی لینڈ ازبکستان چین ملائیشیا اور عمان کے خلاف گروپ میچز کھیلے گی

پاکستان اپنا پہلا میچ 20 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف دوپہر ایک بجے کھیلے گا جبکہ 22 ستمبر کو ازبکستان 24 ستمبر کو چین 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف میدان میں اترے گا,

پول مرحلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنلز یکم اکتوبر جبکہ گولڈ میڈل میچ 3 اکتوبر 2026 کو کھیلا جائے گا

قومی ٹیم ایشین گیمز میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان ہاکی کے عالمی مقام کو بہتر بنانے اور طویل عرصے بعد اولمپکس میں براہِ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!