کرکٹ

دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ پبلک نیوز نے 92 نیوز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پبلک نیوز نے دوسرے رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں 92 نیوز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد (20 ستمبر 2025): دوسرے رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پبلک نیوز نے نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 نیوز کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔

میچ میں ٹاس جیت کر 92 نیوز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔

محمد فہیم اختر 34 اور نوید 20 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پبلک نیوز کی جانب سے عثمان مغل نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ارمان نے 2 جبکہ محمد عمیر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پبلک نیوز کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 12.2 اوورز میں 111 رنز بنا کر فتح حاصل کر لی۔ محمد عمیر نے 25 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انور رضا نے 19 اور محمد ارشاد نے 21 رنز بنائے۔

میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر محمد عمیر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!