حکیم نادر عباس تائیکونڈاو چمپئن شپ،نیشنل تائیکوانڈو کلب کی شاندار کارکردگی
نوجوان پلیئرز حاد شاہداور حرم نے گولڈ میڈلز جبکہ حسان شاہداور عباد عادل مرزا نے سلور میڈلز حاصل کیے

حکیم نادر عباس تائیکونڈاو چمپئن شپ،نیشنل تائیکوانڈو کلب کی شاندار کارکردگی
نوجوان پلیئرز حاد شاہداور حرم نے گولڈ میڈلز جبکہ حسان شاہداور عباد عادل مرزا نے سلور میڈلز حاصل کیے
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پانچویں حکیم نادر عباس تائیکونڈاو چمپئن شپ میںنیشنل تائیکوانڈو کلب کے ینگ پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میڈلز جیت کر کلب کا نام روشن کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تائیکونڈاو کھیل کو متعارف کرانے والے تائیکونڈاو ماسٹر حکیم نادر عباس (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے این ایس تائیکونڈو کلب ماڈل ٹاﺅن کے چیف ایگزیکٹو بلیک بیلٹ فورتھ ڈان انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ رانا اعجاز احمدنے پانچویں حکیم نادر عباس تائیکونڈاو چمپئن شپ منعقد کی ،
جس میں مختلف کلبوں کے 170 سے زائد تائیکونڈاو پلیئرز بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔تائیکونڈا وماسٹر سراج دین نے ینگ پلیئرز میں انعامات تقسیم کیے۔ بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف، کوریا )پومسے کوچ خاور محمود نے بطور ریفری جج پروفیشنل انداز میں مقابلے کرائے
تائیکوانڈو چمپئن شپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش، عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو متاثر کیا۔ مختلف کیٹیگریز میں شریک کھلاڑیوں نے اپنی فنی مہارت اور مضبوط دفاعی و جارحانہ حکمت عملی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
نیشنل تائیکوانڈو کلب لاہور کے ینگ پلیئرز حاد شاہداور حرم نے گولڈ میڈلز جبکہ حسان شاہداور عباد عادل مرزا نے سلور میڈلز حاصل کیے۔مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے سخت حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورکامیابیاں اپنے نام کیں۔
کوچز اور منتظمین نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ کھلاڑیوں نے بھی مستقبل میں مزید محنت کرنے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف، کوریا)پومسے کوچ خاور محمود نے نوجوان پلیئرز کے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ بھی لیے ،پلیئر حاد شاہد اور حسان شاہد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلیو بیلٹ جبکہ حرم نے عمدہ پرفارم کرکے بلیک بیلٹ حاصل کی ۔
تائیکونڈا وماسٹر سراج دین اورقصور سے تعلق رکھنے والے تائیکونڈا وماسٹر امین کمانڈونے بیلٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوان پلیئرز میں بیلٹ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔



