دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ: دنیا نیوز اور رسجا کی شاندار فتوحات
محسن جمیل بیگ نے رسجا کے لئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا

دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ: دنیا نیوز اور رسجا کی شاندار فتوحات،
محسن جمیل بیگ نے رسجا کے لئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا
اسلام آباد (این این آئی) دوسرے رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج کھیلے گئے دونوں میچز میں دنیا نیوز اور رسجا کی ٹیموں نے شاندار فتوحات حاصل کیں۔
پہلے میچ میں دنیا نیوز نے 92 نیوز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ 92 نیوز کی پوری ٹیم 88 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سمر عباس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 10 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کئے
جبکہ عثمان احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں دنیا نیوز نے ہدف صرف 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمران علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسرے میچ میں رسجا نے ہم نیوز کو 61 رنز سے شکست دی۔ رسجا نے پہلے کھیلتے ہوئے 175 رنز بنائے۔ کاشف مجید نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 102 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ایاز نے 40 رنز بنائے۔
جواب میں ہم نیوز کی ٹیم 114 رنز تک محدود رہی۔ احمر نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شہزاد ملک نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔
میچز کے مہمان خصوصی سینئر صحافی محسن جمیل بیگ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور رسجا کو میڈیا کے لئے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے رسجا کے لئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔



