کرکٹ

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ وارم اپ مرحلہ کا آج آغاز

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ وارم اپ مرحلہ کا آج آغاز

دبئی ; آئی سی سی کے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن سے قبل وارم اپ مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ مرحلے کے ابتدائی روز چار میچ کھیلے جائیں گے ۔

پاکستان کی خواتین ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آج سری لنکن ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلے گی جو کولمبو کرکٹ کلب راؤنڈ ،کولمبو میں کھیلا جائے گا۔وارم اپ مرحلے کا پہلا میچ بھارت اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،

دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ سری لنکا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا اے ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسی طرح 27 ستمبر کو مزید تین وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے ۔27 ستمبر کو پہلا وارم اپ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

جبکہ تیسرا اور آخری وارم اپ میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 28 ستمبر کو دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ جنوبی افریقا اور بھارت جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!