کرکٹ

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ : ہارون ارشد کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر سنچری

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ۔ ہارون ارشد کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر سنچری۔

اسلام آباد 7 اکتوبر۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کے کھیل کی خاص بات ہارون ارشد کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر سنچری تھی۔

مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی بلوز نے فیصل آباد کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر346 رنز بنائے تھے۔
ہارون ارشد نے اپنے اولین فرسٹ کلاس میچ میں 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز سکور کیے۔

دانش عزیز نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے116 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔صائم ایوب نے 63رنز سکور کیے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان نے ٹاس جیت کر فاٹا کو بیٹنگ دی جس نے 36 اوورز کی بیٹنگ میں 2 وکٹوں پر 71 رنز بنائے تھے۔حسیب اللہ 29 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ دی جس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 91 رنز بنائے تھے۔ شامل حسین 46 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ایبٹ آباد سٹیڈیم میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر بہاولپور کو بیٹنگ دی جس نے 2وکٹوں پر 76رنز بنائے تھے۔محمد عمار 30رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

عمران خان سٹیڈیم پشاور میں پشاور اور سیالکوٹ کے میچ کے دوسرے دن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!