پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایشیئن گیمز کیلۓ نان الحاق شدہ فیڈریشنز کو این او سی جاری کرنے سے انکار
گیمز شروع ہونے میں چند روز باقی جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری اس اہم ایشو کو ہینڈل کرنے کی بجاۓ غیر ملکی دورے میں مصروف

لاہور (پریس نیٹ ورک آف پاکستان،پی این پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ایشین گیمز کے قومی دستے میں شامل 83 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو این او سی جاری نہ کرنے کے فیصلہ نے ان کے آفیشل سٹیٹس پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس بی اپنی الحاق شدہ فیڈریشنز کو ایشین گیمز میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرکے دیگر فیڈریشنز کے کھلاڑیوں کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جن کی کھیلوں میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ،آئی پی سی کی طرف سے قومی دستے میں شامل ایسے کھلاڑی جو پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق شدہ فیڈریشنز سے تعلق رکھتے ہیں انہی کو این او سی جاری کیے جا رہے ہیں
جو فیڈریشنز پی ایس بی سے الحاق شدہ نہیں ان کے کھلاڑیوں کو کسی صورت این او سی جاری نہیں ہو سکتا چاہے انکی ایشین گیمز کیلۓ ایکریڈیشن بھی ہو چکی ہو۔
دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز کے صدر اور سیکرٹری اس اہم معاملے کو ہینڈل کرنے کی بجاۓ غیر ملکی دورے پر ہیں جبکہ ایشین گیمز کے آغاز میں چند روز باقی ہیں۔