جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شرمناک شکست

Written by

in

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شرمناک شکست

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 30 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت اپنے ہی جال میں پھنس کر شکست سے دوچار کولکتہ ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہو گیا،

جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اکثر پٹیل نے 26 اور رویندرا جدیجا نے 18 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے سائمن ہارمر نے 4، کیشو مہاراج اور مارکو جیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 159رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 189رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر سابق بھارتی آف اسپنر اور اُن کے میڈیا نے بہت تنقید کی تھی۔ پچ پر غیر ہموار باؤنس تھا، بیٹرز کے لیے کھیلنا دشوار تھا۔

error: Content is protected !!