
ایشین ٹین پن باؤلنگ: مجلس عاملہ کا اجلاس 10 نومبر جبکہ جنرل کونسل کا 11 نومبر کو قطر میں ہوگا
اسلام آباد ; ایشین ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 نومبر جبکہ جنرل کونسل کا اجلاس 11 نومبر کو دوحہ، قطر میں ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔ ان کے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ بھی ہونگے۔
اس دوران ایشین ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے انتخابات ہونگے
جس میں آئندہ چار برس کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب ہوگا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہونگے اور انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق دہی استعمال کریں گے۔



