
ارشد ندیم نے اسلامک یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
، یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا، پاکستان ہی کے محمد یاسر سلطان نے 76.04 میٹر تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا جیکہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز تیسرے نمبر پر رہے۔
اسلامک سالیڈریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 83.05 کی لمبی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان کے یاسر سلطان نے اپنی چھٹی باری میں 76.04 میٹر تھرو کرکے سلور میڈل جیتا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
اس سے قبل ارشد اولمپک اور ایشین چیمپئن شپ میں گول ڈ میڈل جیت چکے ہیں۔
اسلامک یکجہتی گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے۔ اس سے پہلے باکسنگ مین پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے۔ اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
اسلامی یکجہتی گیمز2025 میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے، اس سے پہلے باکسنگ مین پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے، جس کے بعد اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اسلامی یک جہتی گیمز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور فیملی کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم کو سربلند کرکے قوم کو خوشیاں دیں، ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے اور ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔



