کرکٹ

آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نومبر کے ماہ کے لیے پلیئرز آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی مینز پلئیر آف دی منتھ کے لیے جنوبی افریقہ کے سیمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز بھی ٹاپ تھری پلیئرز میں شامل ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر سیمن ہارمر نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کی اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

پاکستانی آلراؤنڈر محمد نواز نے زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کیا اور 10 وکٹوں کے عوض سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے آئرلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں مجموعی طور پر 13 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔

آئی سی سی نے نومبر کی بہترین ویمن پلیئرز میں بھارتی کی شیفالی ورمہ، تھائی لینڈ کی تھیپاچا پٹہاونگ اور متحدہ عرب امارت کی ایشا اوضا کو منتخب کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!