پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان،
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان،
کسل مینڈس تینوں فارمیٹ کے کپتان بن گئے
کولمبو / لاہور (سپورٹس لنک) سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کسل مینڈس (Kusal Mendis) ٹیم کی قیادت کریں گے،
یہ ان کی بحیثیت ٹیسٹ کپتان پہلی سیریز ہوگی۔ کسل مینڈس کو مئی میں وائٹ بال کا کپتان بنایا گیا تھا اور اب ٹیسٹ کی کپتانی ملنے کے بعد وہ تینوں فارمیٹس میں سری لنکا کے کپتان بن گئے ہیں۔
سری لنکا کا مکمل سکواڈ:
کسل مینڈس (کپتان)، پتھم نسانکا_، پاسیندو سوریابنڈارا، دنیش چندیمل، کمنڈو مینڈس، سونل دنوشا، دھننجایا ڈی سلوا، انجلا بانڈارا، کیشارا نوانتھا، پرباتھ جیاسوریا، ملن رتھنائیکے،
لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا، ایشان ملنگا۔_پتھم نسانکا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، وہ کلائی کی انجری سے ریکور کر رہے ہیں۔
وکٹ کیپر نروشان ڈکویلا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ ان کیپڈ 22 سالہ انجلا بانڈارا کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے جنہوں نے 31 فرسٹ کلاس میچوں میں 65.85 کی اوسط سے 2239 رنز بنائے ہیں۔تیز گیند باز ایشان ملنگا اور دلشان مدوشنکا کی بھی واپسی ہو
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-2027 کا حصہ ہو گی۔
پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل تیاری کے لیے 4 نومبر سے اسلام آباد میں تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ اس میچ کا مقصد مہمان کھلاڑیوں کو پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں انگلینڈ کے ساتھ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لیں گی۔



