چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ شروع ہو گئی
آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے پہلے روز سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے

چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ شروع ہو گئی
آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے پہلے روز سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے روز تمام سیڈڈ کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت لئے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روزوینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کراچی سینٹر پر شروع ہونے والی آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 100سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں تمام کیٹیگریز میں مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ چیمپئن شپ کے مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان ہیں۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے
نتائج کے مطابق بوائز انڈر11کے مقابلوں میں محمد علیان (کے پی کے)، محمد فیض خان، احمد خلیل (کے پی کے)، بابو خان، فیض المانی، محمد حمزہ شاہد، محمد سنان (کے پی کے)، عیسیٰ نافع (کے پی کے) اور محمد اذلان نے اپنے میچز جیت لئے
جبکہ عبدالرحمان،ریاض، جاسم آفریدی، محمد سمیر، عاطف علی ناز، عمر نجیب، محمد شہزاد نجیب اور انسرافع کو بائی مل گئی۔
بوائز انڈر15میں امیر عدنان، محمد فواد خان (کے پی کے)، محمد جاسم، شوریم عاطف، محمد اشتیاق خلیل (کے پی کے)، ابراہیم حبیب، محمد معاذ، عبد الہادی گل (کے پی کے)، محمد فیضان علی خان (آرمی)، ذوہیب خان (کے پی کے)،
راحیل وکٹر، احمد علی، محمد بن عاطف، ساحل خان، محمد عزیرخان اور دانش سکندرنے پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔گرلز انڈر19میں مہوش علی (واپڈا)، دعا نزاکت، سیدہ منال علی، نمرہ رحمان (واپڈا)،
علیشبا (کے پی کے)، سیدہ عائشہ سلمان، سہائمافاطمہ، مناحل عقیل (کے پی کے)، ناہید فیض (کے پی کے)، منیبہ، سمردھی، نمرا بتول، دامیہ خان، وشنوی، فجر نور (پنجاب) اور رانیہ قاضی (کے پی کے) بھی اپنا پہلا میچ جیت گئیں۔بوائز انڈر9میں بھی دل چسپ میچز دیکھنے میں آئے۔
احمد علی، بلال، محمد یوسف، محمد ابراہیم، محمد امیر پہلاج، محمد مجتبیٰ راؤاور محمد کفایت نے اپنے میچز جیت لئے جبکہ محمد آبان، رافع علی احمد، عبد الہادی، عبد الاحد، محمد مرسل بٹ، محمد حسنین، راحم رضا، محمد حمزہ خان اور محمد بن نسیم کو بائی مل گئی۔



