اتھلیٹکس

53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ; سندھ ایتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ; سندھ ایتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

کراچی (سپورٹس لنک ڈیسک) سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے لیے سندھ ایتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ ٹرائلز اتوار 21 دسمبر 2025 کو صبح 9:30 بجے نیشنل کوچنگ سینٹر، پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)، کراچی میں منعقد ہوں گے۔

سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اظہر سمدانی کے مطابق 53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 سے 31 دسمبر 2025 تک جناح اسٹیڈیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی،

جس میں سندھ کی نمائندگی کے لیے باصلاحیت ایتھلیٹس کا انتخاب ان ٹرائلز کے ذریعے کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ، سندھ کی تمام ڈویژنل ایتھلیٹکس ایسوسی ایشنز، تمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز (ڈی ایس اوز)، اسکولوں کے پرنسپلز اور کالجز و جامعات کے سربراہان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اہل اور باصلاحیت ایتھلیٹس کو نامزد کر کے ٹرائلز میں شرکت یقینی بنائیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کسی قسم کی ٹی اے/ڈی اے فراہم نہیں کی جائے گی۔

سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ایتھلیٹکس کے فروغ اور سندھ سے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے مطابق یہ ٹرائلز نوجوان ایتھلیٹس کے لیے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اہم موقع ہیں، جس کے ذریعے سندھ کی مضبوط اور باوقار نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!