دیگر سپورٹس

پیسکو کے کھلاڑیوں کی 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی

، تین طلائی تمغے اپنے نام کر لیے

پیسکو کے کھلاڑیوں کی 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی، تین طلائی تمغے اپنے نام کر لیے

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑیوں نے کراچی میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باڈی بلڈنگ کے مختلف مقابلوں میں تین طلائی تمغے جیت لیے اور ادارے کا نام روشن کر دیا۔

پیسکو کے یاسین خان نے 100 کلوگرام کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ طارق خان نے 95 کلوگرام اور سلمان خان نے 90 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغے جیتے۔

تینوں کھلاڑیوں نے ملک بھر سے آنے والے نامور ایتھلیٹس کے خلاف مقابلہ کیا اور اپنی محنت، نظم و ضبط اور بہترین فٹنس کا عملی ثبوت دیا۔

پیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان نے کھلاڑیوں کی اس نمایاں کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایچ آر پیسکو محمد سیاب احمد نے تینوں گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو پیسکو ہیڈ آفس مدعو کیا،

جہاں انہوں نے ذاتی طور پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی یہ کامیابی نہ صرف پیسکو بلکہ پورے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے قومی سطح پر پیسکو کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے۔

پیسکو کی انتظامیہ اور ملازمین نے یاسین خان، طارق خان اور سلمان خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!