اتھلیٹکسدیگر سپورٹس

سیدہ مہرین ساجد کی میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی سے ملاقات۔

ملاقات میں مستقبل قریب میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے پروگرام منعقد کروانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کوآرڈینیٹر سیدہ مہرین ساجد کی ایشین اتھلیٹکس ڈویلپمنٹ کمیشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی سے ملاقات۔

اسلام آباد ; وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کوآرڈینیٹر سیدہ مہرین ساجد نے ایشین اتھلیٹکس ڈویلپمنٹ کمیشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی سے ان کے دفتر میں گزشتہ روز ملاقات کی۔

ملاقات میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں کے دوران صحت مند ترقی کے لئے وزیر اعظم کے وژن پر توجہ مرکوز کرنا، نوجوانوں کے درمیان سرگرمیوں اور نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات میں ایک امیگا ایونٹ منعقد کروانے کے حوالے سے بھی تجویز تھی اور مستقبل قریب میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے پروگرام منعقد کروانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سلسلہ میں ایک جامع ورکنگ پیپر تیار کر کے وزیر اعظم آفس منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

معرکہ حق کے دوران مسلح افواج اور سیاسی قیادت کے کردار اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے تقریب کی منصوبہ بندی بھی تیار کی گئی۔

منیجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہا کہ یہ ایونٹ ساؤتھ ایشین گیمز 2027ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کا بہترین موقع کے ساتھ، ساتھ ساؤتھ ایشین گیمز کی انتظامی اور تیکنیکی تیاریوں کو جانچنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

اس موقع پر موجود اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر نے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کوآرڈینیٹر سیدہ مہرین ساجد کو اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

آخر پر ایشین اتھلیٹکس ڈویلپمنٹ کمیشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی، وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کوآرڈینیٹر سیدہ مہرین ساجد کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!