کرکٹ

انڈر 19 سہ فریقی سیریز : سمیرمنہاس نے ایک اور سینچری جڑی دی

انڈر 19 سہ فریقی سیریز : سمیرمنہاس نے ایک اور سینچری جڑی دی

ویب ڈیسک: ہرارے میں جاری انڈر 19 سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 355 رنز کا بھاری ہدف دیدیا، پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس اور محمد عثمان نے شاندار سنچریاں بنائیں ۔

ہرارے میں جاری میچ کا ٹاس زمبابوے نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو انہیں بہت مہنگا پڑا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنائے ۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات سمیر منہاس اور محمد عثمان کی سنچریاں تھیں ، سمیر منہاس نے 106 گیندوں پر 142 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ۔

محمد عثمان نے 112 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور2 چھکے شامل تھے ، حذیفہ احسن نے 54 رنز بنائے۔

پاکستان نے سمیر منہاس (142) اور عثمان خان (121) کی شاندار سنچریز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنائے۔ حذیفہ احسن نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے کربی مدھارامیتے نے 3، پناشی مزئی نے 2 بینی زوزی اور دھروو پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!