کرکٹ

مستفیض الرحمان پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

مستفیض الرحمان پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔ بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان پی ایس ایل 11 میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے اور فرنچائز انہیں ڈرافٹ میں منتخب کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ مستفیض الرحمان کو بھارتی انتہا پسندی کے بعد آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا تھا۔

فاسٹ بولر بنگلادیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 15 ٹیسٹ، 116 ون ڈے اور 126 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بی سی سی آئی کے کہنے پر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے باہر کردیا تھا جس کے بعد بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔

بنگلادیش کی حکومت نے بھی ملک میں آئی پی ایل کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!