
نیوزی لینڈ نے آئی سی سی (ICC) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
، جس میں مچل سینٹنر ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کیوی اسکواڈ میں فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے، جبکہ کائل جیمیسن کو فاسٹ بولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ کیوی اسکواڈ تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کا مرکب ہے، جسے برصغیر کے حالات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں۔ مچل سینٹنر، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملن، ایش سوڈھی، ٹم سیفرٹ۔
نیوزی لینڈ گروپ ڈی میں شامل ہے، جہاں افغانستان، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور یو اے ای شامل ہیں۔ ٹیم کا پہلا میچ 8 فروری، 2026 کو چنائی میں افغانستان کے خلاف ہوگا۔



