کرکٹ

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے

ذرائع کے مطابق محمد الیاس کو کچھ روز قبل علاج کے لئے مقامی ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی، 79 سالہ محمد الیاس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر اظہار تعزیت

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد الیاس مرحوم کی کرکٹ کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

واضح رہے کہ محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہے، وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!