کرکٹ

جی سی یونیورسٹی لاہور میں فیسٹیول کرکٹ میچ کا انعقاد

وائس چانسلر الیون اور اولڈ راوینز الیون کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر

جی سی یونیورسٹی لاہور میں فیسٹیول کرکٹ میچ کا انعقاد

وائس چانسلر الیون اور اولڈ راوینز الیون کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اوول گراؤنڈ میں فیسٹیول کرکٹ میچ کا انعقادکیا گیا۔اولڈ راوینز الیون اور وائس چانسلر الیون کا سنسنی خیز مقابلہ برابر۔

فیسٹیول میچ میں سابق کرکٹرز محمد حفیظ، عامر سہیل، سلیم ملک،انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار،اداکار خالد عباس ڈاراور جی سی یو ڈائریکٹر سپورٹس محمد وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔ٹاس جیت کر اولڈ راوینز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 206 رنز بنائے۔

اولڈ راوینز الیون کی جانب سے محمد علی 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جبکہ اولڈ راوینز یونین کے صدر اطہر اسماعیل نے 46 سابق کرکٹر سلیم ملک نے 24 رنز سکور کیے۔

سکور کے تعاقب میں وائس چانسلر الیون نے محمد ایاز کے سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 206 رنز بنائے۔وائس چانسلر الیون کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری جبکہ اولڈ راوینز الیون کی قیادت یونین کے صدر اطہر اسماعیل نے کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے موجودہ طلبہ کو یہ پیغام ملتا ہے کہ راوین فیملی وقت گزرنے کے باوجود آج بھی مضبوط اور یکجا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!