
آل راؤنڈر معین علی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے
ویب ڈیسک: 2019 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ ونر معین علی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔
کراچی کنگز نے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر کو ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ کراچی کنگز نے معین علی کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔
معین علی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل معین علی 2020 کے سیزن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔
کراچی کنگز پہلے ہی اپنی چار ریٹننشنز کا اعلان کر چکا ہے۔ ریٹین شدہ کھلاڑیوں میں حسن علی (پلاٹینم)، عباس آفریدی (ڈائمنڈ)، خوشدل شاہ (گولڈ) اور سعد بیگ (ایمرجنگ) شامل ہیں۔



