کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان ،

صاحبزادہ فرحان ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر،ون ڈےمیں شاہین کپتان برقرار

پاکستان کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان،

صاحبزادہ فرحان ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر،ون ڈےمیں شاہین کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹرائی سیریز میں قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

تین ٹی 20 میچز کے لیے صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹرائی سیریز کے ابتدائی میچز راولپنڈی اور باقی مقابلے لاہور میں ہوں گے۔

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ایشین گیمز کے دوران پاکستان کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تینوں ٹی 20 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں پہلا مقابلہ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا ٹی 20 میچ 13 اکتوبر کو ہوگا۔

ٹی 20 اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز بھی کھیلی جائے گی، جس میں شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے۔

ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ اور مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ ہوں گے، جبکہ منصور امجد فیلڈنگ کوچ اور نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر جبکہ لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری کو سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی کو ٹیم ڈاکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

یوں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قیادت کی نئی ذمہ داری صاحبزادہ فرحان کو مل گئی ہے، جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں شاہین آفریدی قومی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!