12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آج سے آغاز
35 ملکوں کے 323 کھلاڑی 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں قسمت آزمائی کریں گے کے لیے

12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں قسمت آزمائی آج سے شروع کریں گے
تیانجن، چین ; 35 ملکوں کے 323 کھلاڑی 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں قسمت آزمائی (آج)
سے شروع کریں گے. یہ چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری تک چین کے شہر تیانجن میں کھیلی جائے گی۔
ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور ایونٹ آرگنائزیشنل ڈیلیگٹ میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ) نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات اور تیاریوں مکمل کرلی گئی ہیں۔
جس میں 35 ممالک کے 323 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے 26 کھیلوں کے ایونٹس رکھے گئے ہیں
واضع رہے میجر جنرل محمد اکرم ساہی 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے تمام معاملات دیکھیں گے کیونکہ ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن نے گزشتہ دنوں میجر جنرل محمد اکرم ساہی کو 12 ویں ایشین انڈوراتھلیٹکس چیمپئن شپ کاآرگنائزیشنل ڈیلیگٹ نامزد کیا ہے
اس کے علاوہ محمد اکرم ساہی ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین بھی ہیں۔



