
سری لنکن صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ ، بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست
وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں سری لنکن صدر نے درخواست کی ہے کہ پاکستان کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔
سری لنکن صدرکا کہنا تھا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کیا،
پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔پاکستانی ٹیم نے دہشتگردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنا جاری رکھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سری لنکا نے پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں بھرپور ساتھ دیا،سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا حالیہ دورہ منسوخ نہ کرکے ایک ناقابل فراموش اقدام اٹھایا۔
وزیراعظم نے بھارت کیخلاف میچ پرمشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔



