PSL2026

ولی ٹیک نے ٹیم ملتان کو 2 ارب 45 کروڑ میں خرید لیا، ٹیم کانام راولپنڈی رکھنے کا اعلان

ولی ٹیک نے ٹیم ملتان کو 2 ارب 45 کروڑ میں خرید لیا، ٹیم کانام راولپنڈی رکھنے کا اعلان

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی موجود تھے۔لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی آکشن میں شریک ہوئے۔

ملتان کی ٹیم کی نیلامی کیلئے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک تھے۔

ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کیلئے خریدلیا۔ اس موقع پر ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ رہے ہیں۔

بعدازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی ٹیک کو فرنچائز خریدنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تمام بڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سلمان نصیرنے جو نمبر مجھے بتائے تھے آج وہ قیمت مختلف رہی۔

اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا تقریب میں کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں آج ایک خواب پورا ہوا،محسن نقوی آئندہ چند دنوں میں مزید خوشخبری دینگے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!