ٹی 20 ورلڈ کپ، روایت برقرار، بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے دی
پھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے

ٹی 20 ورلڈ کپ، روایت برقرار، بھارت نے ایک بار پھر بڑے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
پھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی. پھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 18اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگ کی چوتھی گیند پر صاحبزادہ فرحان ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، صائم ایوب اگلے ہی اوور میں 6 رنز، ، بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
کپتان سلمان آغا بھی 4 رنز بنا آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی۔ عثمان خان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاداب 14، فہیم اشرف 10 اور شاہین شاہ آفریدی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمرا، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آج سب کی نگاہیں ٹاس پر جمی تھیں گزشتہ روز بھارتی کپتان نے ہینڈ شیک کے حوالے سے سرپرائز دینے کا کہا تھا مگر اس بار بھی دونوں کپتانوں کے درمیان ٹاس کے بعد ہینڈ شیک نہیں ہوا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے بولنگ کا آغاز کیا اور اوور کی آخری گیند پر ابھیشیک شرما کو شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے وکٹ حاصل کی۔
ایشان کشن 77 بنا کر آؤٹ ہوئے، تلک ورما 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردیک پانڈیا بنا کوئی اسکور کیے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے ورما اور پانڈیا کی وکٹ صائم ایوب نے لی جبکہ سوریا کمار 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور شیوم ڈوبے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے تین بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیجا جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان: سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع، محمد نواز، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، عثمان طارق
بھارت: سوریا کمار یادیو (کپتان)، اکشر پٹیل، ابھیشیک شرما، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا، شیوم ڈوبے، ایشان کشن، کلدیپ یادیو، محمد سراج، ہاردیک پانڈیا، سنجو سیمسن، رینکو شرما، تلک ورما، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر
ٹی20 ورلڈ کپ کا یہ میچ کئی سارے تنازعات کے بعد شیڈول ہوا تھا۔
بنگلہ دیش کو ٹی20 ورلڈ کپ سے نکالے جانے کے بعد پاکستان نے انڈیا کے خلاف اس میچ سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی مداخلت کے بعد پاکستان نے میچ کھیلنے کے لیے ہامی بھری۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں پاکستان اور انڈیا کی محدود جنگ کے بعد دونوں ممالک کی کشیدگی کھیل کے میدان میں بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا جاتا رہا ہے تاہم اس میچ میں بھی ٹاس کے دوران دونوں سکیپرز نے ہاتھ نہیں ملائے۔
اس سے قبل ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں انڈیا اور پاکستان 16 مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک میچ ٹائی اپ ہوا جبکہ صرف تین میچز میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔
پاورپلے میں وکٹیں گرنے کے سبب میچ ہاتھ سے نکل گیا:سلمان علی آغا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ہم اچھی شروعات نہیں کر سکے۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جب آغاز اچھا نہ ہو تو میچ میں پیچھے ہی رہ جاتے ہیں، بلے بازوں کے پاس موقع تھا لیکن اچھا پرفارم نہ کرسکے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں نے صورتحال کے مطابق بیٹنگ نہیں کی۔



