کرکٹ

پی سی بی نے محمد رضوان پر میڈیا ٹاک کی پابندی لگا دی

پی سی بی نے محمد رضوان پر میڈیا ٹاک کی پابندی لگا دی

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے اپنے حوالے سے جاری تنازع پر مؤقف پیش کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے میڈیا سے گفتگو کی اجازت طلب کی، تاہم بورڈ حکام نے دونوں مرتبہ ان کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اب تک 2 بار پی سی بی سے میڈیا سے بات چیت کی اجازت مانگ چکے ہیں، لیکن انہیں کسی بھی موقع پر اجازت نہیں دی گئی۔ کرکٹر مبینہ طور پر معاملے سے متعلق تفصیلات عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان لارڈز ٹیسٹ کے بعد ضبط کیے گئے موبائل فون سے متعلق معلومات بھی شیئر کرنا چاہتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کی تفصیلات بیان کرکے اپنا مؤقف واضح کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹر بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو بھیجے گئے خط کے حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں،

جس میں تنازع سے متعلق اہم نکات شامل ہیں۔ رضوان کا مقصد مرکزی معاہدے کی شق 4.1 کی پابندی برقرار رکھتے ہوئے شق 16 کے تحت میڈیا سے گفتگو کا راستہ اختیار کرنا تھا۔

واضح رہے کہ مرکزی معاہدے کی شق 4.1 کے مطابق کھلاڑی متعلقہ اجازت کے بغیر عوامی بیان جاری نہیں کرسکتا، جبکہ شق 16 پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑی کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کی اجازت طلب کیے جانے کے باوجود بورڈ کی طرف سے انکار کے بعد کرکٹر کا مؤقف عوام کے سامنے نہیں آسکا۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!