کرکٹ

صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالےبلےباز بن گئے

صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالےبلےباز بن گئے

(ویب ڈیسک )پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے ہیں ۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کےاہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری بنائی اور نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس دوران انہوں نے 4 چھکے اور 11 چوکے بھی لگائے۔

اس سنچری کےساتھ ہی صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے۔ صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی 4 اننگز میں اب تک سب سے زیادہ 219 رنز اسکور کیے ہیں۔

اسی طرح صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں صاحبزادہ فرحان تیسرے سنچری میکر بن گئے۔

اس قبل صاحبزادہ فرحان سے سری لنکن پاتھم نسانکا اور کنیڈین سمرا سنچری بنا چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!