کرکٹ

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد گروپ میں ہر مقابلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان سپر 8 میں گروپ 2 میں سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

اگر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی چاہتا ہے اور نیٹ رن ریٹ پر انحصار نہیں کرنا چاہتا تو اسے اپنے باقی دونوں میچز (انگلینڈ اور سری لنکا) جیتنے ہوں گے۔ دونوں میچز جیتنے کی صورت میں پاکستان کے پاس 5 پوائنٹس ہوں گے اور گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی۔

دوسرے منظرنامے میں اگر پاکستان ایک میچ جیتتا اور ایک ہارتا ہے تو اس کی قسمت دیگر میچوں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر منحصر ہوگی۔

لیکن اگر پاکستان اپنے دونوں باقی میچز ہار گیا تو وہ صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ براہِ راست ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ منسوخ ہونے کے بعد گروپ میں ہر مقابلہ ناک آؤٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور غلطی کی گنجائش تقریباً ختم ہو گئی ہے۔

تاہم 22 فروری کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!