پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز: لاہور ڈویژن نے ویٹ لفٹنگ کا ٹائٹل جیت لیا،
لاہور ڈویژن 58 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، گوجرانوالہ 56 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر رہا

پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز: لاہور ڈویژن نے ویٹ لفٹنگ ٹائٹل جیت لیا
لاہور ڈویژن 58 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، گوجرانوالہ 56 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر رہا
پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی،
گوجرانوالہ ڈویژن 56 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ فیصل آباد ڈویژن 52 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لاہور ڈویژن کی کامیابی میں نوجوان ویٹ لفٹرز نے اہم کردار ادا کیا۔
لاہور ڈویژن کی جانب سے سمیر خان، حمزہ رفیق، عبداللہ ایاز اور دیگر کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
لاہور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر چار گولڈ اور چار سلور میڈلز حاصل کیے گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں سمیر خان، حمزہ رفیق اور عبداللہ ایاز شامل ہیں، جبکہ محمد حمزہ، قاسم مشتاق، محمد عیسیٰ آدم اور احمد ندیم نے سلور میڈلز اپنے نام کیے۔
کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی نے لاہور ڈویژن کو مجموعی پوائنٹس میں برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح لاہور ڈویژن ٹیم نے وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر،
ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ محمد طارق قریشی اور سیکرٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن عقیل جاوید بٹ کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
اس موقع پر کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی گئی اور ان کی محنت و شاندار کارکردگی کو سراہا گیا لاہور ڈویژن کا 58 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیتنا ڈویژن میں ویٹ لفٹنگ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہتر تیاری کا عکاس قرار دیا گیا۔
قومی سطح پر ویٹ لفٹنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے ایسے مقابلوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ کامیاب کھلاڑیوں نے مستقبل کے بڑے مقابلوں میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا.



