کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کمزور ہوگئے ہیں۔

اتوار کو سپر 8 کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دی۔

اس نتیجے کے بعد بھارت کے لیے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ گروپ 1 میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، اور صرف ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس شکست کے ساتھ بھارت کا نیٹ رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہ اس وقت منفی 3 پر ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو سپر 8 میں اپنے باقی دو میچز (زمبابوے اور ویسٹ انڈیز) بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے اور انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ممکنہ صورتحال کے مطابق، اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کو شکست دے، زمبابوے اپنے تمام میچز ہارے، اور بھارت اپنے باقی دونوں میچز جیت لے، تو تینوں ٹیمیں 4-4 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہوجائیں گی۔

ایسی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کے حساب سے ہوگا، اور بھارت کی پوزیشن اس وقت کافی کمزور نظر آ رہی ہے۔ یوں بھارت کے لیے صرف جیتنا ہی نہیں، بلکہ بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا بھی ضروری ہو گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!