
پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے محمد رضوان کا ٹی 20 انٹرنیشنل ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں اور انہوں نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
فخر نے اننگز کے تیسرے اوور میں آف اسپنر مہیش تھیکشانا کو چھکا لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
اوپنر بیٹر نے سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کو 96واں چھکا لگا کر رضوان کا 95 چھکوں کا ریکارڈ توڑا ہے اور وہ 99 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
فخر زمان نے 120 میچز میں 99 چھکے لگائے ہیں، محمد رضوان 106 میچز میں 95 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بابر اعظم 145 میچز میں 80 چھکے لگا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، محمد حفیظ نے 119 میچز میں 76 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے 95 میچوں میں 73 چھکے لگائے ہیں۔



