پاکستان کا پہلا فیفا ورلڈ کپ مشن: انڈر 15 اسکواڈ باکو جانے کو تیار
نوجوان شاہین 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو روانہ ہوں گے۔

پاکستان کا پہلا فیفا ورلڈ کپ مشن: انڈر 15 اسکواڈ باکو جانے کو تیار
اسلام آباد: پی ایف ایف نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے حتمی 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے آذربائیجان میں منعقد ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے 14 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
نوجوان شاہین 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو روانہ ہوں گے۔
پاکستان کے حتمی سفری اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں:
1. شیان عبدالجبار مروت 2. محمد سلمان 3. محمد عالم 4. مقبول احمد 5. شہراز خان 6. رمیز رضا 7. عامر حمزہ 8. محمد مصطفیٰ 9. الہان خان علی 10. بخشی حمال خان 11. اویس فیض 12. زین العابدین 13. دانش مسیح 14. کلیم اللہ
یہ ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے،
کیونکہ یہ فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کرنے والا پاکستان کا پہلا اسکواڈ ہوگا۔ ان کھلاڑیوں نے پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملک کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔
یہ فیسٹیول نوجوان شاہینوں کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا قیمتی تجربہ فراہم کرے گا، جہاں انہیں مختلف فٹبال ثقافتوں سے روشناس ہونے اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔



