

شاہدہ شعیب رضوی رمضان المبارک ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز۔
اسپورٹس کی خدمات پر زندگی میں ہی پزیرائی قابل تقلید اور حوصلہ افزاء اقدام ہے ۔ شاہدہ شعیب رضوی، میڈیم اسماء علی شاہ کا تقریب سے خطاب۔
افتتاحی میچ میں سندھ پولیس نے رضویہ اسپورٹس کو 97 رنز سے شکست دیدی۔ وسیم الدین کا شاندار آل راؤنڈ کھیل 82 رنز بنائے اور 4 وکٹیں لیں۔
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ٹی وی کی سابق کنٹرولر اور سابق سینئر اسپورٹس پروڈیوسر شاہدہ شعیب رضوی کی خدمات کے اعتراف میں شاہدہ شعیب رضوی T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز گزشتہ روز کراچی کے تاریخی عیدگاہ گراؤنڈ ناظم میں ہوگیا،
شاہدہ شعیب رضوی اور ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی بیگم میڈم اسماء علی شاہ نے افتتاح کیا۔
اس موقع سابق پروڈیوسر شاہدہ شعیب رضوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میری زندگی میں میری خدمات کے اعتراف میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میں کراچی کے معروف اسپورٹس آرگنائزر و کوچ اکرام اللہ اور تبسم آفتاب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور میرے لئیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے
اس موقع پر میں اکرام اللہ اور تبسم آفتاب کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں۔ میڈیم اسماء علی شاہ نے کہا کہ شاہدہ شعیب رضوی کی پی ٹی وی لئیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی پزیرائی اکرام اللہ اور تبسم آفتاب کا قابل تقلید اور احسن اقدام ہے میرا تعاون پر سطح پر حاضر ہے۔
آرگنائزر اکرام اللہ نے میڈیم شاہدہ شعیب رضوی اور میڈیم اسماء علی شاہ اور آنے والے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پہلے طرح میڈیم شاہدہ کی خدمات پر مزید ٹورنامنٹ کا انعقاد کرینگے۔
اس موقع ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون 4 کے صدر مسرت رضا، ٹگ آف وار کے صدر محسن علی خان، سیکریٹری جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔
ایونٹ کے کھیلے گئے افتتاحی میچ میں سندھ پولیس نے حریف رضویہ اسپورٹس کو 97 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ سندھ پولیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 آورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے ۔
وسیم الدین نے انتہائ شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگ میں 10 زوردار چوکے اور 6 بلند وبالا چھکے بھی لگائے، شہزاد خان نے 38 گیندوں پر 55رنز میں 9 چوکے لگائے جبکہ فاروق حسن 29 رنز بنائے۔
جواب میں رضویہ اسپورٹس کلب کی ٹیم 18.4 آورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
محمد علی نے عمدہ نصف سنچری ،54 میں 7 چوکے لگائے جبکہ محمد نعمان 26 رنز بنائے۔ وسیم الدین نے بیٹنگ کے بعد تباہ کن آف اسپن کرتے ہوئے صرف 6رنز کے 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ فاروق حسن نے 2 وکٹیں لیں۔



