ہاکی

چوتھی رمضان لیگ فائنل مرحلے میں داخل ، اولمپئین انوار احمد خان الیون نے فائنل میں جگہ بنالی

فائنل اولمپئین انوار احمد خان اور اس اولمپئین عبدالوحید خان الیون کے درمیان کھیلا جائیگا

مسلم لیگ ن (سندھ) کے سینیئر نائب صدر علی اکبر گجر کا اولمپین اِصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کا دورہ

چوتھی رمضان لیگ فائنل مرحلے میں داخل ، اولمپئین انوار احمد خان الیون نے فائنل میں جگہ بنالی

فائنل اولمپئین انوار احمد خان اور اس اولمپئین عبدالوحید خان الیون کے درمیان کھیلا جائیگا

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے وائس پریزیڈنٹ اور گوجرہ کی معروف شخصیت علی اکبر گجر نے رمضان المبارک کے موقع پر اولمپین اِصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں وہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بھائی عاشق علی گجر بھی موجود تھے،

اکیڈمی پہنچنے پر اولمپین سمیر حسین اور سید آل حسن نے انکا استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور منتظمین نے بھی معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا،

اس موقع پر علی اکبر گجر نے اولمپئین نشانِ امتیاز اِصلاح الدین صدیقی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اِصلاح الدین صدیقی پاکستان ہاکی کا ایک درخشاں نام ہیں

جنہوں نے نہ صرف اپنے کھیل کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا بلکہ اپنی زندگی نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور ہاکی کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپین اِصلاح الدین ہاکی اکیڈمی دراصل اِصلاح الدین صدیقی کی محنت ، ویژن اور ہاکی سے محبت کا عملی ثبوت ہے جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے ،

انہوں نے مزید کہا کہ اس اکیڈمی میں جس لگن اور جذبے کے ساتھ کام ہو رہا ہے وہ قابلِ تعریف ہے اور یہ ادارہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جب سے اولمپین نشانِ امتیاز اِصلاح الدین صدیقی پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے ہیں، اب ہاکی محفوظ ہاتھوں میں آ چکی ہے اور امید ہے کہ وہ اپنے تجربے اور دانش سے پاکستان ہاکی کو دوبارہ عروج تک لے جائیں گے۔

بعد ازاں چوتھی رمضان ہاکی لیگ کے آخری میچ میں اولمپئن انوار احمد خان الیون نے اولمپئین منور الزماں الیون کو باآسانی 4-0 گول سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ،

فائنل میں انکا مقابلہ اولمپئین عبدالوحید خان الیون سے ہوگا، فاتح ٹیم نے منور الزماں الیون کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، انکی جانب سے یاسین خان ، عثمان خان ، عاصم خان اور واصف رضا نے گول اسکور کئے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!