ہاکی

جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان کی مرد اور خواتین ہاکی ٹیموں کی شاندار کامیابی؛

مینز ٹیم سیمی فائنل اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی، ویمنز ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان کی مرد اور خواتین ہاکی ٹیموں کی شاندار کامیابی؛

مینز ٹیم سیمی فائنل اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی،

ویمنز ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان جونیئر ایشیا کپ 2026 میں قومی مرد اور خواتین ہاکی ٹیموں نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

پول B کے اہم مقابلے میں پاکستان جونیئر مینز ہاکی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے دھول چٹا دی۔

میچ کا آغاز ہی پاکستان کے مکمل کنٹرول کے ساتھ ہوا، جہاں رانا ولید نے 9ویں اور 12ویں منٹ میں مسلسل دو بہترین فیلڈ گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی۔

میچ کے 52ویں منٹ میں غلام مصطفیٰ نے شاندار موو بناتے ہوئے تیسرا گول اسکور کر کے فتح پر مہر ثبت کی۔

غلام مصطفیٰ کو شاندار پرفارمنس پر "مین آف دی میچ” قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل اور جونیئر ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دوسری جانب ویمنز جونیئر ایشیا کپ کے چیلنجر پول کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان اور قازقستان کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ قازقستان کی امان گیلدی ژانسایا نے 15ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی،

تاہم پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کیا۔ چوتھے کوارٹر کے 55ویں منٹ میں پاکستان کی کپتان شارقہ سرور نے بہترین فیلڈ گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ اس ڈرا کے بعد قومی ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی مینز ٹیم کو سیمی فائنل اور ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے جبکہ ویمنز ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کی یہ کامیابی قومی ہاکی کے روشن مستقبل کی علامت ہے، اور دونوں ٹیموں کے لیے اگلے مراحل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!