PSL2026

پی ایس ایل 11 کی وننگ ٹرافی پشاور سے لاہور پہنچ گئی

ٹرافی مختلف شہروں کا دورہ کرتی ہوئی پشاور سے لاہور پہنچی

پی ایس ایل 11 کی وننگ ٹرافی پشاور سے لاہور پہنچ گئی

ٹرافی مختلف شہروں کا دورہ کرتی ہوئی پشاور سے لاہور پہنچی

انفینیٹی ٹرافی کی 11 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رونمائی کی گئی تھی

لاہور ; پی ایس ایل 11 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی، ٹرافی مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور سے لاہور پہنچی ہے۔ انفینیٹی ٹرافی کی 11 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رونمائی کی گئی تھی،

ٹور کا آغاز مزار قائد سے ہوا جس کے بعد اس کو کراچی میں ایمپریس مارکیٹ، سی ویو، میری ویدر ٹاور اور لیاری لے جایا گیا۔ حیدر آباد میں انفینیٹی ٹرافی کی رونمائی مکلی نیکرو پلیس، شاہ جہاں مسجد اور حیدر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی،

1600 جیم سٹونز سے بنی ہوئی ٹرافی نے اسلام آباد میں فیصل مسجد، یادگار پاکستان اور راولپنڈی میں دو ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیموں کے مشترکہ ہوم گراؤنڈ کا بھی رخ کیا۔

سکردو میں انفینیٹی ٹرافی کھپلو فورٹ، کٹپانا ڈیزرٹ، گھواری، کیرس سسپنشن برج اور اپر کچورا لیک میں جلوہ افروز ہوئی۔

پشاور میں ٹرافی کو تاریخی سیٹھی ہاؤس اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی لے جایا گیا، ٹورنامنٹ کے دوران انفینیٹی ٹرافی دیگر وینیوز کے علاوہ ملتان اور کوئٹہ کا بھی رخ کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!