
فینی یوتاگوشی مانندے نے اپنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی
ویب ڈیسک: روانڈا کی ہونہار اوپنر فینی یوتاگوشی مانندے نے صرف 15 سال کی عمر میں اپنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی۔
نائجیریا انویٹیشنل ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں گھانا کے خلاف میچ میں فینی نے ڈیبیو پر 65 گیندوں میں ناقابلِ شکست 111 رنز اسکور کیے اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم عمر ترین سنچری بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔ فینی نے یہ سنگ میل صرف 15 سال اور 223 دن کی عمر میں حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ یوگنڈا کی پروسکوویا الاکو کے پاس تھا، جنہوں نے 16 سال اور 233 دن کی عمر میں 2019 میں مالی کے خلاف سنچری بنائی تھی۔
مزید یہ کہ فینی یوتاگوشی کی یہ اننگز ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور بھی ہے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کی کیرن رولٹن کے پاس تھا، جنہوں نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 96 رنز اسکور کیے تھے۔



