ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ملتوی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کانگریس اجلاس ملتوی 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جمعہ 27 مارچ کو شیڈول کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹس کے مطابق، یہ اجلاس اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مقام پر منعقد ہونا تھا، تاہم ممبران کی درخواست اور حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کفایت شعاری کی پالیسی کے پیش نظر اسے فی الحال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزکورہ اجلاس 27 مارچ 2026 کو صبح 10:30 بجے ہونا تھا۔پی ایچ ایف کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کر دیا جائے گا۔اجلاس کی منسوخی کے حوالے سے تمام کانگریس ممبران کو بزریعہ لیٹر آگاہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!