PSL2026

 پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز میں نیا قانون متعارف کرادیا گیا۔

 پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )11 کے میچز میں نیا قانون متعارف کرادیا گیا۔

لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ایک نیا اور منفرد قانون متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر ٹیم کا کپتان میچ سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف پلئینگ الیون جمع کرا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق ہر پلئینگ الیون شیٹ میں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ چار متبادل کھلاڑیوں کا ہونا لازمی قراردیا گیا ہے، دونوں ممکنہ ٹیموں کی فہرست جمع کروانے کے بعد ٹاس کے مرحلے پرکپتان ان میں سے ایک حتمی پلئینگ الیون کا انتخاب کریگا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق اس نئے قانون کا مقصد ٹیموں کو حکمت عملی کے حوالے سے زیادہ لچک فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ٹاس کے نتیجے اور پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹاس کے بعد منتخب کی جانے والی پلئینگ الیون پر کپتان کے دستخط ہوں گے اوراس کے بعد ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ نیا قانون میچز کو مزید دلچسپ اورمسابقتی بنانے میں اہم کردارادا کرسکتا ہے جبکہ ٹیموں کو حالات کے مطابق بہترفیصلے کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!