Gamesدیگر سپورٹس

امجد عزیز ملک ایپس ایشیاء کے ‘تاحیات اعزازی رکن’ مقرر ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

امجد عزیز ملک ایپس ایشیاء کے ‘تاحیات اعزازی رکن’ مقرر ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (AIPS) کا کھیلوں کی صحافت میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے

امجد عزیز ملک کو حکومت پاکستان نے بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا ہے، امجد عزیز ملک اے آئی پی ایس، ایشیا کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں

اسلام آباد : ( سپورٹس لنک ) پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور ملک کے ممتاز و سینئر سپورٹس صحافی امجد عزیز ملک کو سپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس (AIPS) کی جانب سے لائف ٹائم اعزازی رکن منتخب کر لیا گیا.

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور ملک کے ممتاز و سینئر سپورٹس صحافی امجد عزیز ملک کو سپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس (AIPS) کی جانب سے لائف ٹائم اعزازی رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ اعزاز انہیں سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں منعقد ہونے والی اے آئی پی ایس کی 88ویں کانگرس کے دوران دیا گیا، جس میں دنیا بھر سے 111 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

امجد عزیز ملک کے ساتھ ساتھ جاپان، سپین، مالٹا، برازیل اور ترکی سے تعلق رکھنے والے پانچ دیگر سینئر سپورٹس جرنلسٹس کو بھی، جنہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک اے آئی پی ایس کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نوازا گیا۔

امجد عزیز ملک اے آئی پی ایس کی 102 سالہ تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سپورٹس صحافی بن گئے ہیں، جو نہ صرف ان کی ذاتی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کے سپورٹس جرنلزم کے لیے بھی ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اصغر عظیم خیبر پختونخوا سپورٹسرایٹرزایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز،سیکرٹری شاہد آفریدی ،شکیل الرحمان سمیت تمام ممبران نے امجد عزیز ملک کو اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب پوری قوم،

خصوصاً سپورٹس جرنلسٹس برادری کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے بقول، اس اعزاز سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سپورٹس جرنلزم کے میدان میں ملک کی نمائندگی کو مزید تقویت ملے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!