
انڈر 18 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں افضل حمید کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
اسلام آباد: انڈر 18 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سینئر نائب صدر اور کراچی ہاکی ایسوسی یشن کے ایڈوائزر افضل حمید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد ناصر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں کیا گیا،
جہاں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ افضل حمید نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ کھیل کے میدان میں مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی چیمپئن شپ کا انعقاد قابلِ تحسین ہے۔



